• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین ، ہاٹ ائیر بلون فیسٹیول کا میلا سج گیا

چین میں سالانہ بین الاقوامی ہاٹ ائیر بلون فیسٹیول کا میلا سج گیا ہے جس میں سینکڑوں رنگ برنگے غبارے آسمان پر دلکش نظارے بکھیرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تین روز تک جاری رہنے والے اس سالانہ میلے میں دنیا بھر سے کئی ممالک حصہ لے رہے ہیں جن کے درجنوں خوبصورت ،منفرد اشکال اور دلکش ڈیزائن کے غباروں نے آسمان پر سماں باندھ دیا ہے۔

گرم ہوا کے غباروں کا یہ میلہ شروع ہوتے ہی آسمان رنگوں سے سج گیااور اس دوران رنگ برنگے غباروں نے فضا میں دلچسپ نظارے بکھیر دئیے۔

اس فیسٹیول میں جہاں دنیا بھر سے کئی ممالک حصہ لے رہے ہیں وہیں امید کی جارہی ہے کہ ہزاروں شائقین اس دلچسپ میلے میں شرکت کریں گے۔

 

تازہ ترین