• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا:نوجوان تیز رفتاری سے چلتی ٹرین پر لٹک گیا

خطروں سے کھیلنا یوں تو ایدونچر کے شوقین نوجوانوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے لیکن ان میں سے کچھ منچلے اپنے شوق کی تکمیل کیلئے اپنی زندگی تک خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس سر پھرے نوجوان کو ہی دیکھ لیں جو تیز رفتاری سے چلتی ٹرین پر لٹکا ہوا ہے۔
یہ مناظر آسٹریلوی شہر پرتھ میں دیکھے گئے جہاں ایک نوجوان انتہائی تیز رفتاری سے چلتی ٹرین کے پیچھے لٹکا ہوا تھا اور ٹرین سرفنگ کا شوق پورا کر رہا تھا۔

یوں خطرناک کرتب پیش کرتے نوجوان کو دیکھ کر جہاں لوگ ویڈیوز اور تصاویر بنانے لگے وہیں اپنی جان خطرے میں ڈالنے والے منچلے کو پولیس نے دھر لیا اور تفتیش کرنے کے بعد آئیندہ ایسا نہ کرتے کی ہدایت کرتے ہوئے وارننگ جاری کردی۔

تازہ ترین