• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسکو : انٹرنیشنل سرکل آف لائٹ فیسٹیول جاری

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ساتویں سالانہ انٹر نیشنل سرکل آف لائٹ فیسٹیول کاپوری آب وتاب سے جاری ہے جہاں روشنیوں کے دلکش نظاروں اور لیزر پروجیکشن نے دیکھنے و الوں کو سحر انگیز کر دیا۔

ماسکو کے بولشوئے تھیٹرکے سامنے آسٹانکینو جھیل پر ہونے والے سرکل آف لائٹ فیسٹیول میں دنیا بھر سے آئے لائٹ اور آڈیووژوئل آرٹسٹ شرکت کررہے ہیں۔

لائٹ فیسٹیول کے موقع پر آتش بازی،لیزر لائٹس،ملٹی میڈیالائٹ پراجیکشن،تھری ڈی میپنگ اور اسپیشل ایفکٹس کے شاندار لائٹ شو کا اہتمام کیا جارہا ہے جسے دیکھنے ہزاروں افراد یہاں کا رُخ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ23ستمبرسے شروع ہونیوالایہ لائٹ فیسٹیول 27ستمبر تک جاری رہیگا جبکہ اس دوران شہر کی شہرہ آفاق بلڈنگز پر لائٹ پروجیکشن کی جارہی ہے۔

تازہ ترین