• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں ڈینگی ، مزید 2 افرادلقمہ اجل بن گئے

Two More Died Of Dengue In Peshawar

پشاور میں مزید 2 افراد ڈینگی وائرس کے کا شکاربن گئے۔صوبے میں مجموعی طور پر ڈینگی بخار سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے ۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 2 افراد آج انتقال کرگئےجن میں سے ایک کا تعلق پشاور کے علاقہ پاؤکی اور دوسرے کا تعلق ابدرہ سے تھی۔

صوبے بھر میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداداب 50 ہوگئی ہے۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبے بھر میں آج 13 سو سے زیادہ افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 350 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تازہ ترین