• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ٹیسٹ: پاکستان کوجیت کے لئے 317 رنز کا ہدف

Dubai Test Pakistan Target 317 Runs

دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 96رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کو جیت کے لئے 317 رنز کا ہدف ملا ہے۔ حارث سہیل نے صرف ایک رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

کھیل کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم نے 34 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز شروع کی ، لیکن باقی پانچ وکٹیں بھی اسکور میں صرف 62 رنز کا اضافہ کرسکیں اور پوری ٹیم 96رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں پاکستان کو میچ جیتنے اور سیریز برابر کرنے کے لئے 317 رنز کا ہدف ملا ہے۔

پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض نے 4، حارث سہیل نے تین ، یاسر شاہ نے دو جبکہ محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

گذشتہ روز مہمان ٹیم نے پاکستان کو 262 رنز پر آؤٹ کرنے باوجود فالوآن نہیں کرایا اور 220 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی لیکن پاکستانی بولرز نے ان کا وار پلٹ دیااورصرف 34 رنز پر نصف بیٹنگ لائن کو پویلین کی راہ دکھادی۔ سری لنکا کو اب مجموعی طورپر 254 رنز کی برتری حاصل ہے۔

سری لنکن کی دوسری باری کا آغاز خوفناک انداز میں ہوا، کرونارتنے اور کوشل سلوا نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو محمد عباس نے کوشل سلوا کو تین کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کر دیا۔

اس کے بعد فاسٹ بولر وہاب ریاض نے 22 کے مجموعی اسکور پر پہلی اننگز کی طرح کرونا رتنے کو بولڈ کیا، وہ صرف سات رنز اسکور کرسکے ، پہلی اننگز میں انہوں نے 196رنز بنائے تھے۔

سمارا وکرما بھی زیاد دیر نہ ٹک پائے اور وہاب کا نشانہ بن کر 13 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔اسکور 33 پر پہنچا تو یاسر نے نائٹ واچ مین سرنگالکمل کو میدان بدر کیا جبکہ دن کے آخری اوور میں کپتان دنیش چندی مل کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کر کے پاکستان کو پانچویں کامیابی دلائی۔

تازہ ترین