میگا کرکٹ ایونٹ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے 27 ویں میچ میں بھارت نے 5 اوورز میں 1 وکٹ پر 41 رنز بنالیے ہیں۔
بھارتی بیٹر ابھشیک شرما صفر رنز پر سلمان علی آغا کا شکار بن گئے، ایشان کیشن 36 اور تلک ورما 5 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے میچ کی ٹاس کےلیے سلمان علی آغا اور سوریا کمار یادو میدان میں اترے تھے، گرین شرٹس کے کپتان ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
کولمبو کے آر پریما داسا اسٹیڈیم میں جاری میچ میں پاکستان کی جانب سے خلاف توقع بولنگ کا آغاز ہوا جو کپتان سلمان علی آغا نے خود کیا اور پہلے ہی اوور میں ابھیشیک شرما کو آؤٹ کردیا،وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
میگا ایونٹ کے بڑے میچ میں بھی بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی، دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں سلمان علی آغا، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔
بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور ٹیم میں جارح مزاج بلے باز ابھیشیک شرما اور تجربہ کار اسپنر کلدیپ یادیو کی واپسی ہوئی ہے۔
بھارتی ٹیم کپتان سوریا کمار یادیو، ابھیشیک شرما، ایشان کشن، تلک ورما، ہاردیک پانڈیا، شوم ڈوبے، رنکو سنگھ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، ورون چکرورتھی اور جسپریت بمراہ پر مشتمل ہے۔
اس سے قبل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کولمبو کے آر پریما داسا اسٹیڈیم پہنچی تھیں، کھلاڑیوں نے میدان میں ورام اپ کیا۔
ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر اور مائیکو ایپ پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم کے گیٹ شائقین کے لیے کھول دیے گئے، شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔
ابھیشک شرما کے خلاف پاکستان کا اسپنر عثمان طارق سے نئی گیند کرانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔