• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکن بورڈ کی محسن نقوی کے اعزاز میں خصوصی تقریب

اسکرین گرایپ
اسکرین گرایپ

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا ہے۔

اس موقع پر سری لنکن کرکٹ کے صدر اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے محسن نقوی سے ملاقات کی اور اُن کی کھیل کے فروغ کےلیے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، پی سی بی عہدیدار سمیر احمد، سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر بھی شریک تھے۔

تقریب میں سری لنکن وزیر کھیل سنیل سناوی، سیکریٹری دفاع، چیف ایگزیکٹو آفیسر سری لنکا کرکٹ ایشلے ڈی سلوا، سجیوا گوڈالیاڈا اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

دوران ملاقات دونوں بورڈز کا کرکٹ کے فروغ کےلیے باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

سری لنکن کرکٹ نے کولمبو آمد پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا، جس پر چیئرمین پی سی بی نے شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ محبت اور قربتیں بڑھانے کا ذریعہ ہے، کولمبو آکر بہت خوشی ہوئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید