| |
Home Page
بدھ 4؍ جمادی الثانی 1439ھ 21؍ فروری 2018ء
October 13, 2017 | 03:22 pm

چین میں36ننھے پانڈا پہلی بار عوام کے سامنے پیش

36 Panda Cubs Born In 2017 Make Public Appearance

چین کے ریسرچ سینٹر میں چھتیس ننھے پانڈوں کو پہلی بار عوام کے سامنے پیش کردیا گیا ہے جنہیں دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ وہاں کا رخ کر رہے ہیں اور نٹ کھٹ پانڈوں کی شرارتوں سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

رواں سال پیدا ہونے والے پانڈوں کی عمریں ایک سے پانچ ماہ تک ہے۔

چین بیس سینٹر پیدا ہونے والے ننھے پانڈوں کی شرارتوں سے جہاں رونق لگی ہوئی ہے وہیں انتظامیہ کی جانب سے اِنکی خوب آؤ بھگت بھی کی جا رہی ہے جبکہ دیکھنے والے انکی شرارتوں کو کیمرے کی آنکھ میں قید کر رہے ہیں۔