• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابو ظہبی ،سالانہ ورلڈ اسکِل 2017کے مقابلوں کا رنگا رنگ آغاز

دنیا بھر میں ایسے افراد کی کمی نہیں جن کی مہارت سب سے انوکھی ہوتی ہے کوئی ۔ روبوٹکس کا ماہر ہے تو کوئی ڈانسنگ اور کوکنگ کے میدان میں اپنا ثانی نہیں رکھتا، کوئی فن تعمیرات میں مہارت رکھتا ہے تو کوئی ڈیکوریشن اور پھولوں کی سجاوٹ سب سے منفرد انداز میں کرتاہے ۔

ابو ظہبی میں بھی اپنی نوعیت کے ایسے ہی منفرد مقابلوں کاباقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جس میں دنیا بھر سے ایسے نوجوان شرکت کے لئے پہنچے ہیں جو اپنے اپنے میدان میں کمال کی مہارت رکھتے ہیں۔

ورلڈ اسکِل نامی ان سالانہ مقابلوں میں دنیا کے مختلف ممالک سے ایک ہزار تین سو سے زائد نوجوان اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پہنچے اور مقابلوں کی اففتاحی تقریب میں نہایت پر جوش دکھائی دئیے۔

15اکتوبر سے شروع ہونیوالے یہ سالانہ مقابلے19اکتوبر تک جاری رہیں گے جن میں اکیس سال سے کم عمر نوجوان ہی شرکت کر سکیں گے جوکوکنگ،ڈانسنگ، ڈیکوریشن، روبوٹکس، کنسٹرکشن، الیکٹرانکس، ایکروبیٹس، نئی اشیاء بنانا اور اشیاء کو توڑ کو دوبارہ سے بنانا،ٹیم ورک ٹاسک، کارپینٹنگ، میک اَپ کانٹیسٹ،ایئر کرافٹ منٹیننس اور دیگر اہم میدانوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ پیش کرینگے۔

کل51مختلف مہارتوں کے امتحان کے لئے دنیا کے اس سب سے بڑے مقابلے کے لئے ابو ظہبی پہنچے ہیں اور پہلی پوزیشن کے حصول کے لئے جی جان سے مقابلہ کرتے دکھائی دینگے۔

 

تازہ ترین