• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غربت سے نجات کیلئے چھوٹے قرضوں کو فروغ دیا جائے ،ماہرین

Promote Small Loans To End Poverty Experts

معاشی و سماجی امور کے ماہرین نے ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے غریبوں کو چھوٹے قرضے دینے کےعمل کو فروغ پر زور دیا ہے ۔

لاہور میں میر خلیل الرحمٰن سوسائٹی اور پنجاب مائیکرو فنانس نیٹ ورک کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب میں ماہرین نے کہا کہ غریبوں کو دیئے گئے چھوٹے قرضوں کی واپسی کی شرح 100 فیصد ہے ۔

سیمینار سے صوبائی وزیر ذکیہ شاہنواز ،حمیدہ وحید الدین ،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد ، چیئرمین اخوت فائونڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب نے خطاب کیا ۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ معاشرے میں اقتصادی ناہموار یا ضطراب پیدا کرتی ہے اور آبادی کا بڑھنا پریشان کن ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو100 ارب روپے کے قرضے دیئے گئے ہیں ، چھوٹےقرضے دے کر سیکڑوں غریب افراد کو ان کے پاؤں پر کھڑاکیا گیا ہے۔

صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ غربت کا خاتمہ بڑا چیلنج ہے جسے پورا کرکے رہیں گے۔

تازہ ترین