• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر قومی سلامتی کی برطانوی نمائندہ خصوصی سے ملاقات

Nasir Janjua Meets Uk Representative

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے برطانیہ کے خصوصی نمائندے برائے افغان و پاکستان کی ملاقات ہوائی جس کے دوران خطے میں امن کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

مشیر قومی سلامی ناصر جنجوعہ سے برطانوی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان اوین جینکز سے ملاقات میں پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر بھی موجود تھے، اس موقع پر خطے کی سیکیورٹی و استحکام، پاک افغان تعلقات میں حالیہ پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔

مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو مضبوط سیاسی، سفارتی، فوجی اور انٹیلی جنس تعاون کی ضرورت ہے۔

برطانوی خصوصی نمائندے نے افغانستان کی صورتحال اور پاک فوج کے سربراہ کے دورے کے افغانستان میں مثبت اثرات سے آگاہ کیا۔

برطانوی نمائندے نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کے لیے پاکستان کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ برطانیہ خطےکے استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، آرمی چیف کے دورے پر افغانستان نے گرمجوشی کا ردعمل دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف کےدورے افغان کے ردعمل سے آگے بڑھنے کے لیے نیا دروازہ کھلا ہے، ہمیں مزید الزام تراشیوں سے دکھ نہیں پہنچایا جانا چاہیے۔

ناصر جنجوعہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے لیے مکمل تعاون دینے کا خواہاں ہے، پاکستان اور افغانستان کو مضبوط سیاسی، سفارتی، فوجی اور انٹیلی جنس تعاون کی ضرورت ہے، پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کے ساتھ رہنے پر یقین رکھتا ہے۔

تازہ ترین