• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس:اووسیز پاکستانیوں کی ناخواندگی کے خلاف مہم

اوورسیز پاکستانیوں نے وطن عزیز سے ناخواندگی خصوصی طور خواتین کو خواندہ اور ہنر مند بنانے کےلیے اپنی مدد آپ کے تحت ایک مہم شروع کی ہے، جس کے تحت کراچی سے خیبر تک دو سال کے مختصر سے عرصہ میں ناخواند خواتین اور بچیوں کو تعلیم اور ہنر سے آراستہ کیا جارہا ہے۔

اس مہم کا آغاز فرانس میں مقیم ناصر عباس تارڑ اور ان کے بھائی ظفر اقبال تارڑ نے دوستوں کے تعاون سے کیا ہے۔

اس مشن کو آگے بڑھانےکےلئے میاں شہباز کسانہ آف کوٹلہ کی طرف سےایک اجلاس بلایا گیا، جس میں اتوارکواپرویلئیر نزد پیرس میں ایک اہم اجلاس منعقدہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے شرکاء نے اوورسیز پاکستانیوں کے نام پیغام میں کہا کہ ملک سے جہالت اور اندھیروں کو ختم کرنے کےلئے میدان میں آئیں تاکہ سیاست کی بجائے معاشرے کو سدھار کر ملک کو آگے بڑھایا جائے اور وطن کے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔

اجلاس میں ناصر عباس تارڑ ،ظفر اقبال تارڑ، میاں شہبازکسانہ ، چوہدری عدنان فیصل، ظہیر احمد، وحید احمد اور محمداسلم نے شرکت کی۔

تازہ ترین