• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Muhammad Hafeez Bowling Action Reported Again

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو ابوظبی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ون ڈے کے بعد مشکوک قرار دیا گیا۔

حفیظ نے میچ میں 8اوورز کرائے اور 39رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

آئی سی سی نے رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی بھیج دی ہے،محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا اب چودہ روز کے اندر ٹیسٹ ہوگا۔

محمد حفیظ کے ایکشن پر تیسری مرتبہ اعتراض اٹھایا گیا ہے،2014ء کے دسمبر میں انہیں پہلی مرتبہ مشکوک بولنگ ایکشن کی وجہ سے معطل کردیا گیا تھا لیکن اپریل 2015ء میں انہیں کلیئر قرار دیا گیا تھا۔

اسی سال جون میں سری لنکا کے خلاف ان کے ایکشن کو دوسری مرتبہ مشکوک قرار دیا گیا جس کے بعد ان کی بولنگ پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

نومبر 2016ء میں حفیظ کے ایکشن کے برسبین میں ٹیسٹ ہوئے جس کے بعد انہیں دوبارہ بولنگ کی اجازت ملی۔

تازہ ترین