• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجلس وحدت مسلمین کا لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج جاری

Mwm Protest For Missing Persons Recovery

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ حسن ظفر نقوی نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ لاپتا افراد کیلئے ایک ماہ سے ہر سطح پر آواز اُٹھا رہے ہیں مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رہنگی۔

انہوں نے کہا کہ وہ لاپتا افراد کی رہائی کی بات نہیں کرتے لیکن کوئی الزام ہے تو انہیں آئین اور قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

انہوں نے سپریم کورٹ اور آرمی چیف سے اس معاملے پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

تازہ ترین