• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش شارجہ اسٹیڈیم کے ملازم نے کی

Sharjah Stadium Employer Offered Spot Fixing To Captain Sarfraz Ahmed

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کرنے والا مبینہ طور پر شارجہ اسٹیڈیم کا پاکستانی ملازم نکلا۔

ذرائع کےمطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے شخص نے ہوٹل میں سرفراز کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی تھی ۔اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش پرشارجہ اسٹیڈیم کے ملازم کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے سرفرازاحمد کو بولنگ چینجز پر اسپاٹ فکسنگ کی پیش کش کی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ عرفان نامی شخص شارجہ اسٹیڈیم میں گراؤنڈ سے متعلق امور دیکھتا ہے اور اس نے سرفراز احمد کو یہ پیشکش کی۔

ذرائع کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش پرشارجہ اسٹیڈیم کے پاکستانی ملازم عرفان کے خلاف یو اے ای کے قوانین کےمطابق کارروائی کی جائے گی۔

دبئی میں اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے سے پہلے کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے ہی روز اس بات سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کیا جب کہ انہوں نے لاہور میں ڈائریکٹر سیکورٹی کرنل اعظم کو بھی پیشکش سے متعلق بتادیا تھا۔

علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے اسپاٹ فکسنگ کے واقعے کی تصدیق سے انکار کیا ہے۔

تازہ ترین