• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو تو نہیں مل سکتیں، رانا ثناءاللّٰہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو تو نہیں مل سکتیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جو فیصلہ سپریم کورٹ سے آیا وہ عبوری فیصلہ ہے، حتمی فیصلہ ہونا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔ یہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو تو نہیں مل سکتیں۔

رانا ثناءاللّٰہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جن جماعتوں کو سیٹیں ملی ہیں وہ قانون و آئین کے تقاضے کے مطابق انکے پاس ہی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جس پارٹی کی پارلیمنٹ میں جتنی نمائندگی ہے اسی تناسب سے سیٹیں ملیں گی۔

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی تو الیکشن میں تھی ہی نہیں، آزاد امیدواروں کو ووٹ ملے۔ آزاد امیدوار اس دوڑ میں شامل ہی نہیں۔

یہ لوگ کسی پارٹی کے امیدوار نہیں تھے، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑے، پھر انہوں نے ایسی پارٹی جوائن کی جو اس دوڑ سے باہر ہے۔

قومی خبریں سے مزید