• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست کا بدلا ،ایک روزہ میچوں میں کلین سوئپ سے لینے کے کنارے پر پہنچ گئی۔

گرین شرٹس کی باولنگ لائن نے شارجہ کرکٹ گرائونڈ پر اپنا جادو چلادیا ،پانچویں ایک روزہ میچ کی خاص بات عثمان شنواری کی 34رنز کے عوض 5وکٹیں ہیں،لیکن ان کا بھرپور ساتھ حسن علی اور شاداب خان نے 2،2لنکن کھلاڑیوں کی میدان بدر کرکے دیا۔

گزشتہ چار میچوں میں شکست کا سامنا کرنےوالے سری لنکن کپتان اوپل تھرنگا نے ایک بار پھر ٹاس جیتا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،ان کا ہدف پاکستان کو آخری میچ میں بڑا ہدف دینے کا تھا ۔

سری لنکن کپتان کی امیدوں پر عثمان شنواری کے اتبدائی 2اوورز نے پانی پھیردیا ،جس میںسمارا وکراما صفر، چندیمل صفر ، ڈک ویلا صفر اور اوپل تھرنگا 8رنز شامل تھے ،یوں میدان چھوڑتے سری لنکن کپتان کو پہلے بیٹنگ کرنے کا اپنا فیصلہ غلط لگا۔

صرف 8رنز پر ٹاپ آرڈر کے 4بیٹسمینوں کے میدان چھوڑنے کے بعد تھریمانے اور سری ورینے6رنز نے اسکور میں اضافے کی کوشش کی لیکن 20 کے مجموعے پر ایک بار پھر عثمان خان وکٹ لے اڑے ۔یوں سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی ۔

چھٹی وکٹ پر تھریمانے اور پرسنا نے اسکور 49رنز تک پہنچایا لیکن اس موقع پر حسن علی نے تھریمانےکو سرفراز احمد کی مدد سے قابو کیا ،لنکن بیٹسمین نے 3چوکوں کی مدد سے 19رنز بنائے ۔

مہمان ٹیم کے آئوٹ ہونے والے ساتویں بیٹسمین پرسنا تھے ،جو16رنز بنانے میں کامیاب رہے ،انہیں63 کے اسکورپر شاداب خان نے رن آئوٹ کیا ۔

آٹھویں وکٹ 85 کے اسکور پر گری ، سری لنکن اننگز کے ٹاپ اسکورر پریرا 25رنز پر شاداب خان پہلا کا شکار بنے ،نویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی ویندرسے رہے ،انہیں بھی شاداب خان نے میدان چھوڑنے پر مجبور کیا ۔

سری لنکن بیٹنگ لائن کی آخری وکٹ چمیرا 11رنز پر گری،انہیں حسن علی نے بولڈ کیا ،یہ ان کی دوسری وکٹ تھی ،گرین شرٹس کے اس فاسٹ بولر نے سری لنکن کے خلاف 5میچوں کی سریز میں 14وکٹ اپنے نام کیں ،وہ بولنگ کے حوالے سے سرفہرست ہیں۔

میچ میں پاکستان کی طرف سے عثمان شنواری نےدوسرے میچ میں 34رنز کے عوض 5وکٹیں اپنے نام کی اور سری لنکن بیٹنگ لائن کو بڑا اسکور کرنے سے روک دیا ۔

تازہ ترین