• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت گدھے گھوڑے کھلارہی ہے، محمود الرشید

Govt Is Feeding Us Dog And Donkeys Mehmood Ur Rasheed

پنجاب اسمبلی میں کتے بلیوں کے گوشت کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آگئے، پوزیشن لیڈر محمود الرشید نے الزام عائد کیا کہ حکومت لوگوں کو گدھے گھوڑے کھلارہی ہے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے اسپیکر رانا اقبال کی زیر صدارت شروع ہوا۔

وقفہ سوالات میں میاں محمود الرشید صوبائی وزیر صنعت شیخ علاؤالدین کے اس بیان پر پھٹ پڑے کہ ٹماٹر نہ ملیں تو کتے بلیاں کھا لیں۔

ان کا کہناتھا کہ صوبائی وزیر بتائیں کہ حکومت لاہوریوں کو کتنے گدھے کھلا چکی ہے۔

شیخ علاوالدین نے کہا کہ وہ مستعفی ہوجائیں گے،بھارت سے ٹماٹر نہیں منگوانے دیں گے، کتے بلیاں کھانے کا بیان دوسری جنگ عظیم کےتناظر میں دیا تھا۔

صوبائی وزیر کی تقریر جاری تھی کہ کورم کی نشان دہی پر اجلاس منگل صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

تازہ ترین