• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیازی صاحب چار سال تک انارکی پھیلاتے رہے، عائشہ گلالئی

Niazi Has Kept Spreading Anarchy For Four Years Ayesha Gulalai

رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ اگر میرے خلاف بھی فیصلہ آتا تو جج صاحبان اور آئینی ادارے کو دھمکیاں نہ دیتی،اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے سرخرو کیا،الیکشن کمیشن کے معزز ججوں کی شکر گزار ہوں۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ عوام نے نیازی صاحب کو ووٹ دیئےلیکن انہوں نے ان کے لیے کچھ نہیں کیا، چار سال نیازی صاحب ملک میں انار کی پھیلاتے رہے، لوگ کہتے ہیں نیازی صاحب کوووٹ دیے لیکن انہوں نے ہماری بہن، بیٹیوں کااحترام نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کو کام کرنے نہیں دے رہے،پھر کہتے ہیں کہ معیشت نیچےجارہی ہے ۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی کا سامنا ہے،تمام سیاسی جماعتوں کےجلسوں پر حملےہوجاتے ہیں پی ٹی آئی کے جلسے میں گانے بھی بجتے ہیں لیکن پٹاخہ تک نہیں پھٹتا۔

یہ بھی پڑھئے:عمران کا ریفرنس مسترد، گلالئی رکن اسمبلی رہیں گی

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے مریض مرتے رہے عمران خان نے خبر تک نہ لی،این اے 4 کے حلقے میں لوگوں نے کالے جھنڈے لگا دیے ہیں،عمران خان چاہتے ہیں کہ نوجوان ہنراورعلم نہیں گالیاں سیکھیں۔

عائشہ گلالئی کے وکیل بیرسٹر مسرور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی نے ہراساں کرنےوالےکااصلی چہرہ بےنقاب کیا،پی ٹی آئی کاعتاب گلالئی پراس لیےتھاکہ وہ عمران خان کااصل چہرہ سامنےلائیں۔

بیرسٹر مسرور نے مزید کہا کہ عمران خان نےاسپیکرسےبھی جھوٹ بولا کہ عائشہ گلالئی کاجواب نہیں ملا۔

تازہ ترین