• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Hong Kong Tourists Favorite City

دنیا میں سیر سپاٹے کے شوقین افراد کی اکثریت لندن، پیرس یا نیویارک نہیں بلکہ ہانگ کانگ کا رخ کرتی ہے۔

سو شہروں سے متعلق ایشین ٹورازم ریسرچ رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ سب سے زیادہ گھوما جانے والا شہر ہے، رواں سال کے آخر تک یہاں ڈھائی کروڑ سے زائد سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔

دنیا بھر میں ہانگ کانگ کو سیر کے لئے سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے، کروڑوں لوگ ہر برس یہاں آتے ہیں، گزشتہ برس کی نسبت 2017ء میں 3 فیصد کم سیاح یہاں آئے لیکن اس کے باوجود یہ تعداد سب سے زیادہ ہے۔

ماہرین کے مطابق اگلے سال سے ہانگ کانگ آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا اور 2025ء تک یہ تعداد بڑھ کر ساڑھے 4 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ اور لندن سے زیادہ وزٹ کئے جانے والے ممالک میں سرفہرست ہیں۔

تازہ ترین