• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ : سالانہ گولڈ کوسٹ موٹر شو2017 کا انعقاد

ہانگ کانگ میں گذشتہ دنوں سالانہ گولڈ کوسٹ موٹر شو 2017کا انعقاد کیا گیا۔

رواں برس اس موٹر شو میں فراری،جیگوار،لیمبورگنی اور میسراٹی سمیت80سے زائد مشہور و معروف کمپنیوں کی تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس لگژری ،اسپورٹس اور کلاسک گاڑیاں پیش کی گئیں۔

مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی اس 3روزہ نمائش میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور چمچماتی گاڑیوں کو دیکھ کر لطف اندوز ہوئے۔

اس کار شو کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں لمیٹڈ ایڈیشن کی گاڑیاں پیش کی گئیں جو برائے فروخت نہیں تھیں۔

 

تازہ ترین