• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل نے بھارتی پلے اسٹور سے عارضی طور پر یوسی برائوزر ہٹادیا

Uc Browser Removed From The Google Play Store

گوگل نے بھارتی پلے اسٹور سے یو سی براؤزر کو ہٹا دیا جس کے بعد اب اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے بھارتی شہری ایک ماہ تک یو سی براؤزر انسٹال نہیں کرسکیں گے۔

گوگل نے یہ فیصلہ یو سی براؤزر کی جانب سے صارفین کی ذاتی معلومات اور ڈیٹا ان کی اجازت کے بغیر اسٹور کرنے کی شکایتوں پر کارروائی کرتے ہوئے کیا ہے۔

یو سی براؤزر چین کی ای کامرس کمپنی علی بابا کی ملکیت ہے اور گزشتہ دو ماہ سے اس کمپنی کے خلاف شکایات موصول ہورہی تھیں کہ کمپنی بغیر اجازت صارفین کی ذاتی معلومات اور ڈیٹا چین میں اپنے سرور پر بھیج رہی ہے۔

گوگل نے بھی یو سی براؤزر کی سرگرمیوں کو اپنی پالیسیوں کے خلاف قرار دیا۔

یو سی ویب کی جانب سے موصول ہونےوالی ای میل میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ یو سی براؤزر کو بھارت میں گوگل پلے اسٹور سے 30 دنوں کےلیے عارضی طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔

یو سی ویب کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 500 ملین صارفین نے اس براؤزر کو ڈاؤن لوڈ کیا تھا۔ صرف بھارت میں 10کروڑلوگ یہ براؤزر استعمال کرتے ہیں۔

تازہ ترین