• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں نمائش کے مقام پر مذہبی تنظیم کا دھرنا ختم

Religious Protest Ended At Nomaish Karachi

کراچی میں نمائش کے مقام پر مذہبی تنظیم کا دھرنا ختم ہو گیا ہے، کراچی میں دھرنا دینے کی وجہ فیض آباد دھرنے کی حمایت کرنا تھی۔
تحریک لبیک یارسول اللہ کے تحت فیض آباد میں جاری دھرنے کی حمایت میں نمائش چورنگی پر دھرنا دیا جارہا تھا، شرکاء نمائش چورنگی سے ایم اے جناح روڈ جانے والے روڈ پر بیٹھے تھے۔

دھرنے کے باعث نمائش چورنگی کے اطراف گرو مندر، پریڈی اسٹریٹ، شارع قائدین اور دیگر سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی تھی, جو اب بحال ہو گئی ہے۔

تازہ ترین