• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے150بھارتی لاہور پہنچ گئے

150 Indian Pilgrims Reached Lahore To Pay Religious Rituals

مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے 150 سے زائد بھارتی ہندو یاتری واہگہ بارڈ کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں وہ 10یوم  پاکستان میں قیام کریں گے ۔

بھارت سے لاہور پہنچنے والے 150 ہندو یاتریوں کا استقبال پھولوں کے ہار پہناکر اور پتیاں نچھاور کرکے کیا گیا ،تمام یاتری اس موقع پر بہت خوش دکھائی دے رہے تھے ۔

ہندویاتری سندھ کےعلاقے میر پور ماتھیلو کے مندر سوامی شردرام کی جنم دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

ہندو یاتریوں نےبتایاکہ انہیں پاکستان آنے سے پہلےبہت ڈرایاگیاتھا،مگریہاں آکر ان کی سوچ ہی بدل گئی،یہ تو محبتوں کی سرزمین ہے۔

ہندو یاتریوں کو واہگہ بارڈر سے خصوصی بسوں کے ذریعےلاہورلایاگیا،وہ یہاں ایک رات قیام کے بعدپیر کی صبح خصوصی ٹرین کے ذریعے سکھر کے لئے روانہ ہوجائیں گے ۔

تازہ ترین