• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
This Years Domestic Deficit Exceeded 5 Billion

رواں مالی سال کے ابتدائی4مہینوں میں ملکی جاری خسارہ 5 ارب ڈالر سے زائد رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران ملکی جاری خسارہ گذشتہ سال کے عرصے کے مقابلے میں 122 فیصد زائد رہا۔

اعدادوشمار کے مطابق 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 9 ارب 73 کروڑ، خدمات کا خسارہ 1 ارب 66 کروڑ جبکہ آمدنی کا خسارہ 1 ارب 42 کروڑ ڈالر رہا ہے۔

تجارت، خدمات اور آمدن کے خسارے کا مجموعہ 4 مہینوں میں 12 ارب 82 کروڑ ڈالر رہا جو گذشتہ مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے مقابلے میں 30 فیصد زائد ہے۔

 

تازہ ترین