• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے کے صدر موگابےمستعفی، ملک بھر میں جشن کا سماں

زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابےسینتیس سال اقتدار میں رہنے کے بعد فوج عوام اور پارٹی کے دباؤ پرمستعفی ہو گئے، جس کے بعد سے زمبابوے میں جشن کا سماں برپا ہے۔

Mugabe-Resigned222

زمبابوےکی پارلیمنٹ میں صدر کے مواخذے کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی صدر رابرٹ موگابے نے خط کے ذریعے اسپیکر کو اپنے مستعفی ہونے کا بتایا۔

Mugabe-Resigned333

رابرٹ موگابے نے اقتدار کی ہموار منتقلی کے لیے صدارت سے باضابطہ اور رضاکارانہ مستعفی ہونے کا اعلان کیا، استعفیٰ کا اعلان ہوتے ہی ارکان پارلیمنٹ اور عوام نے جشن منانا شروع کر دیا۔

Mugabe-Resigned444

زمبابوے میں پندرہ نومبر کو فوج نے ملک کی اہم عمارتوں کا کنٹرول سنبھال کر صدر موگابے کو نظربند کردیا تھا، رابرٹ موگابے پر ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کے الزامات عاےکئے گئے تھے۔

تازہ ترین