• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ڈیپارٹمنٹل فٹبال، پاکستان اسٹیل نے پولیس کو ہرادیا

Quaid E Azam Departmental Football Pakistan Steel Beat Police

طارق جونیئر کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان اسٹیل نے قائد اعظم ڈپارٹمنٹل فٹبال ٹورنامنٹ میں سندھ پولیس کو 3-0 کی شکست دیدی۔ طارق نے دو گول کئے جبکہ تیسرا گول ناصر نے کیا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ اور اشرف شوگر ملز بھاولپور کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ایڈمنسٹریٹر کی باقاعدہ منظوری سے نیا ناظم آباد کے تعاون سے کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے قائد اعظم ڈیپارٹمنٹل فٹبال ٹورنامنٹ میں منگل کو کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان اسٹیل کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

دوسرے میچ میں کراچی پورٹ ٹرسٹ اور اشرف شوگر مل بھاولپورکے درمیان دلچسپ مقابلہ رہا۔ جو غیر فیصلہ کن رہا، دونوں ٹیموں کے فاروڈز نے زیادہ تر فائول پلے کا مظاہرہ کیا۔ جس پر دونوں ٹیموں کے ایک ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کیا گیا۔

پہلے ہاف میں بھی کوئی ٹیم برتری حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور دوسرے ہاف میں اشرف شوگر مل بھاولپور اور کے پی ٹی کے اسٹرائیکرز کو گول کرنے کے مواقع میسر آئے لیکن غلط نشانہ بازی اور فنشنگ کے فقدان کی وجہ سے گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔

دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔ بدھ22 نومبر کو ٹورنامنٹ میں ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں کے آرایل کی ٹیم کا سامنا سوئی سدرن گیس کمپنی سے ہوگا۔

تازہ ترین