• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کا کمرہ عدالت میں صحافی سےدلچسپ مکالمہ

Nawaz Sharif Room Court In A Court Deal With The Court

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کمرہ عدالت میں رپورٹر کی جیب سے والٹ گرتا دیکھ کر اسے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ والٹ کو جیب میں ڈال لیں، پرس کوئی نکال لے گا تو الزام مجھ پر آجائے گا۔

سماعت سے قبل جب نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تو صحافی نے سوال کیا کہ استثنیٰ کے باوجود آج آپ آگئے ہیں جس پر نواز شریف نے کہا کہ دیکھیں ہم کیسے کیسے دور سے گزر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعظم کو ایک ہفتے کے لئے حاضری سے استثنیٰ دیے جانے کے باوجود وہ آج عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔

تازہ ترین