• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اورنگی کی لکڑی مارکیٹ میں آگ بجھادی گئی

Fire End On Aurangi Wooden Market

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 5 میں واقع لکڑی کی مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔

فائر بریگیڈ کراچی کے اسٹیشن آفسیر عبدالناصر کے مطابق آگ پر 4گھنٹے بعد قابو پایا گیا،آگ کے باعث 10دکانیں اور ایک کارخانہ جل کر خاکستر ہوگیا۔

آگ نے کروڑوں روپے کی لکڑی، فرنیچر اور سازوسامان کو جلا کر راکھ کردیا۔

اسٹیشن آفیسر نے مزید بتایا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں 9فائرٹینڈرز اور ایک واٹر باؤزر نے حصہ لیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آگ سے جانی نقصان نہیں ہوا، آس پاس کے گھر بھی محفوظ ہیں جبکہ ایک قریبی رہائشی عمارت بھی آگ لگنے کے فوری بعد مکینوں سے خالی کرالی گئی تھی۔

تازہ ترین