• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ ایکشن ڈراما فلم’’12'اسٹرونگ‘‘کا نیاٹریلر

جنگی مناظر کی عکاسی کرتی نئی ہالی ووڈ ایکشن ڈراما فلم’’12'اسٹرونگ‘‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔

ہدایتکارنکولاس فجل سگ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی امریکا میں نائن الیون کے سانحہ کے بعد ہونے والے واقعات کی منظر کشی کر رہی ہے جس میں امریکی افواج نے افغانستان میں پیش قدمی کی اور دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔

گھوڑوں پر سوار یہ اسپیشل امریکی فوجی غیر متوقع حالات کا سامنا کرتے ہوئے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اسی مقصد کیلئے خطرناک آپریشنز بھی سر انجام دیتے ہیں۔

مولی اسمتھ اور ٹرینٹ لکنگ برگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی ووڈ کے نامور اداکارکرس ہیمسورتھ اور مائیکل پینا سمیت مائیکل شینن،آسٹن اسٹوویل ،ٹریوینٹی روڈز،روب رِیگل،ولیم فچنراور ایلسا پٹاکی اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

امریکی رائٹرڈوگ اسٹنٹن کے بیسٹ سیلنگ ناول سے ماخوذیہ وار ڈراما ایکشن فلم آئندہ سال وارنر بروس پکچرز کے تحت19جنوری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

تازہ ترین