• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کراچی پیکیج کے تحت 13 منصوبے شروع کرے گی

Sindh Government Will Launch 13 Projects Under Karachi Package

سندھ حکومت کراچی پیکیج کے تحت رواں سال کے اختتام تک 13 منصوبوں کا آغاز کرے گی۔منصوبے جون 2018 تک مکمل کیے جائیں گے۔ منصوبوں میں پانچ پل اور دو انڈر پاس بھی شامل ہوں گے۔

کراچی میں ایک بار پھر سندھ حکومت نئے منصوبوں کا آغاز کرنے جارہی ہے۔کراچی کے میگا پروجیکٹس میں کم وبیش 8 ارب روپے کی لاگت سے 13 نئے منصوبے شروع کئے جائیں گے جن پر 15 دسمبر سے کام شروع کیا جائے۔

کراچی میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے شہید ملت روڈ کو سگنل فری کوریڈور بنایا جائے گا۔

ان منصوبوں میں ٹینک چورنگی تا سپر ہائی وے برائے تھڈو نالو، ٹیپو سلطان روڈ ، کارساز روڈ، خالد بن ولید انٹرسیکشن ،شہید ملت روڈ راشد منہاس روڈ 2000 روڈ لانڈھی، کینٹ اسٹیشن پر روڈ ،فوارہ چوک تا گارڈن عبداللہ ہارون روڈ ، حسن اسکوائر تا لیاری ندی گندے پانی/ بارش کے پانی کے نالے کی تعمیر، اسٹار گیٹ شاہراہ فیصل پر برساتی پانی کے نکاسی کے نالے کی تعمیر، اور 400 ملین روپے کی لاگت سے بلدیہ ٹاؤن واٹر سپلائی کی بہتری کے منصوبے شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کو کراچی پیکیج پر ہونے والی پیش رفت سے متعلق صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ سات منصوبوں پر اس وقت بھی کام جاری ہیں جنہیں فیز ٹو پر کام شروع ہونے سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔

تازہ ترین