• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ گلوبل کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئیں ،وہ بھارتی وزیر اعظم مودی اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں گی۔

ایوانکا کے دورے کے پیش نظر حیدر آباد دکن میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

ایوانکا ٹرمپ امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے وفد کے ساتھ دو روزہ دورے پر بھارتی شہر حیدرآباد دکن پہنچی ہیں، جہا ں وہ نریندر مودی کے ساتھ ایک سمٹ میں شرکت کریں گی، مودی اور ایوانکا ٹرمپ تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد نریندر مودی کی جانب سے ایوانکا ٹرمپ کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔

تازہ ترین