• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ :حدیبیہ کیس کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل پر سماعت

Supreme Court Nab Appeal To Open The Case

حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس دوبارہ کھولنے کے سلسلے میں نیب کی اپیل پر سماعت میں سپریم کورٹ نے حدیبیہ ریفرنس سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔

حدیبیہ کیس کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور مظہر عالم خان پر مشتمل 3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کےدوران قاضی فائز عیسیٰ نے نیب پراسیکیوٹر سےسوال کیا کہ اصل ریفرنس کہاں ہے؟

جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ مجھے نہیں مل سکا ، اصل ریفرنس متعلقہ نہیں۔

جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے ریمارکس دیئے کہ اصل ریفرنس ہمارے لیے متعلقہ ہے ۔

جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے جب ریفرنس ہی سامنے نہیں تو کیا سنیں؟

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان نے 2014 میں اثرورسوخ استعمال کرکے کیس بند کرادیا تھا ۔

سپریم کورٹ نے جےآئی ٹی رپورٹ کے والیم 8کی کاپی بھی منگوالی ۔جسٹس فائز عیسیٰ کا سوال کیا کہ آپ نے حدیبیہ ریفرنس کس بنیاد پر فائل کیا؟
نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ حدیبیہ ریفرنس آڈٹ رپورٹ کی بنیاد پر دائرکیا گیا۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے پوچھا کہ اس میں پبلک منی کہاں سے آگئی پھر؟

مزید سماعت 11دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین