• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس: فٹبال ورلڈ کپ 2018تھیم ٹرین سروس کا آغاز

فٹ بال ورلڈ کپ 2018کی آمد میں ابھی کچھ ماہ باقی ہیں تاہم فٹبال کی سنسنی خیز مقابلے کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔

روس میں فٹبال ورلڈ کپ کی آمد اور اُسکے جوش و خروش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فٹبال ورلڈ کپ تھیم ٹرین سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں نئی سب وے ٹرین متعارف کی گئی ہے جسے فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ کے حوالے سے وقف کیا گیا ہے۔

فٹبال کے عالمی مقابلوں کے رنگ میں رنگی یہ ٹرین فٹبال کی دیوانوں کیلئے ورلڈ کپ سے پہلے دیا جانے والا تحفہ ہے۔

واضح رہے فٹ بال ورلڈ 2018 کے دلچسپ مقابلے اگلے سال جون میں ہوں گے جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی فٹبال ٹیمیں حصہ لیں گی۔

 

تازہ ترین