• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات کے انعقاد پر گرد وغبار ہے، امیر جماعت اسلامی

There Is A Lot Of Debate On The Holding Of The Elections Amir Jamaat Islami

جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں بے چینی کی صورتحال ہے، جس کی وجہ سے 2018ءکے انتخابات کے انعقاد پر بھی گرد وغبار ہے۔

منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ لوگ جمہوریت کے مستقبل کے بارے میں پریشان ہیں کیونکہ ٹیکنوکریٹس اورقومی حکومت کے قیام کی بھی باتیں ہورہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنا ملکی مفاد میں نہیں، بروقت الیکشن ہی موجودہ مسائل کا حل ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اور نیب سے کہیں گے کہ جن سیاستدانوں پرکرپشن کے کیسز چل رہے ہیں انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھاکہ 17 دسمبر کو کراچی میں فلسطینیوں کی حمایت میں ملین مارچ کریں گے، رانا ثناء اللہ کواپنےبیان پر معافی مانگنی اورتوبہ کرنی چاہیے۔

تازہ ترین