• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس :اسکولوں میں موبائل فونز پر پابندی کا اعلان

France Government Banned Use Of Cell Phone In Schools

فرانس نے طلبہ کے موبائل فون استعمال کرنے پرمکمل پابندی لگانے کا اعلان کردیا ہے،پابندی ستمبر میں عائد کر دی جائے گی ۔

فرانسیسی اسکولوں میں پہلے ہی کلاس رومز میں موبائل فونز کے استعمال کی اجازت نہیں ہےمگر آئندہ تعلیمی سال سے طالبعلم ان ڈیوائسز کو وقفے، دوپہر کے کھانے یا فارغ وقت میں بھی استعمال نہیں کرسکیں گے۔

فرانسیسی وزیر تعلیم نے تصدیق کی ہے کہ ستمبر 2018 سے ملک کے پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں طالبعلموں پر موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی جائے گی۔

 

تازہ ترین