حیدرآباد میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے 13 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، دولہے کوحراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے کوہسار میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے علی رضا نامی دولہے کے کزن کا 13 سالہ بیٹا جان کی بازی ہارگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا دلہے کا بھائی فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے جبکہ دلہے کوحراست میں لیکر حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے لطیف آباد کوہسار میں پیش آیا جہاں علی رضا کی مایوں کی رسم جاری تھی۔
پولیس کے مطابق دولہے کے بھائی نے مایوں کے دوران خوشی میں ہوائی فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر اس کے کزن کا 13 سالہ لڑکا انس جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دولہے کا بھائی موقع سے فرار ہوگیا جبکہ دولہے کو حراست میں لے لیکر مفرور بھائی کی تلاش شروع کردی ہے۔