• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرہ زائرین کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کی شرط پر جواب طلب

Umrah Seeks Answers On Biometric Verification Condition For Visitors

سندھ ہائی کورٹ نے عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کی شرط کے خلاف درخواست پر وفاقی وزارتِ مذہبی امور اور وزارتِ داخلہ کو جواب کیلئے 16جنوری تک کی مہلت دے دی۔

پیر کو عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک کی شرط کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ بائیو میٹرک کی شرط سے عمرہ زائرین سخت اذیت سے دوچار ہیں۔

عمرہ زائرین کی بائیومیٹرک تصدیق کا کنٹریکٹ بھارتی کمپنی کو دیا گیا ہے لہذا زائرین کو پریشانی سے بچانے کے لیے کنٹریکٹ نادرا کو دیا جائے۔

 

تازہ ترین