• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈزنی نے ٹوئنٹی فرسٹ سنچری فوکس کا بڑا حصہ خرید لیا

Disney Buys Large Part Of Twenty First Century Fox

ڈزنی نے ہالی وڈ کے مشہور فلم اسٹوڈیو اور میڈیا گروپ ٹوئنٹی فرسٹ سنچری فوکس کا بڑا حصہ خرید لیا ہے۔

اس خریداری کے لیے 52ارب 40کروڑ ڈالر کی رقم ادا کی گئی ہے، یہ رقم پاکستانی روپے میں 57کھرب 65کروڑ روپے بنتی ہے ۔

اس رقم سے ٹوئنٹی فرسٹ سنچری فوکس اسٹوڈیو کو اپنے ڈجیٹل حریفوں کا مقابلہ کرنے میں آسانی ہو گی، ان حریفوں میں نیٹ فلکس بھی شامل ہے۔

ڈزنی نے اسٹوڈیو کے جو اثاثے خریدے ہیں ان میں اس کا مووی اسٹوڈیو اور علاقائی اسپورٹس نیٹ ورک بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ڈزنی نے ٹوئنٹی فرسٹ سنچری سے کیبل چینل ایف ایکس اور نیشنل جیوگرافک بھی خرید لیے ہیں۔

تازہ ترین