• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کا افتتاحی میچ پاک بھارت کے مابین ہوگا

The Opening Match Of Blind Cricket World Will Be Between Pakistan And India

پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، ورلڈکپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 8 جنوری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ کے میچ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور عجمان میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل 17 اور 18 جنوری کو عجمان جب کہ فائنل 21 جنوری کوقذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی سلیکشن کمیٹی نے چیئرمین سیدسلطان شاہ کی منظوری سے ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی 17 رکنی ٹیم کا اعلان پہلے ہی کر دیا ہے۔

اعلان کی گئی ٹیم میںنثار علی کپتان اور عامر اشفاق نائب ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ظفر اقبال، ساجد نواز، محمد ایاز، ریاست خان، محمد آصف، بدرمنیر، مطیع اللہ، انیس جاوید، ہارون خان، محمد جمیل، محسن خان، محمد اعجاز، ثنااللہ، اسرار حسین، محمد راشد اور پلیئنگ منیجر ذیشان عباسی کے نام شامل ہیں۔

ٹیم آفیشلز میں عبدالرزاق کوچ، مسعودجان بیٹنگ کوچ، طاہر محمود بٹ ٹرینر اور آصف عظیم ٹیم پاکستان کے میڈیا منیجر ہوں گے۔

تازہ ترین