• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونگ پھلی ، سردیوں میں متوسط طبقے کا ڈرائی فروٹ

Peanuts Dry Fruits Of Middle Class

مونگ پھلی کو عام اور متوسط طبقہ کا ڈرائی فروٹ کہیں تو بے جا نہ ہوگا ،کوئٹہ میں سردی آتے ہی شاہراہوں اور گلی کوچوں میں مونگ پھلی کی ریڑھیاں سج گئیں۔

کوئٹہ میں جب ہو کڑاکے کی سردی تو شہر سرے شام ہی بند ہونا شروع ہوجاتا ہے ، ایسے میں شہر کی تقریبا ہر شاہراہ پرمونگ پھلیاں ریڑھیاں کی نظرآنا آتی ہیں ،مونگ پھلی فروش انہیں اپنی ریڑھی پر رکھی چھوٹی کڑاہی میں بُھون کر فروخت کرتے ہیں۔


مہنگائی کے اس دور میں جب متوسط طبقہ بادام، چلغوزہ، کاجو یا اخروٹ نہیں خرید سکتا تو ایسے میں مونگ پھلی ہی ان کیلئے خشک میوہ ہوتی ہے ۔

لوگ سردیوں کی راتوں میں مونگ پھلی خرید کر گھر لے جاتے ہیں،جہاں سب مل جل کر اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی کے کئی طبی فوائد ہیں ، مونگ پھلی کا استعمال ذیابیطس میں مبتلا لوگوں کےلئےبھی مفید ہے۔

تازہ ترین