• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

Possibility Of Rain In Karachi

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم سرد اورابر آلود رہے گا، جبکہ آج رات گئے اور کل صبح بھی ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سائبیرین ہوائیں آج دوپہر تک چلتی رہیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں شمال مشرق سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر شاہد عباس نے بتایا ہے کہ شہر کا مطلع کل دوپہر تک صاف ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اوپری سطح پر ٹھنڈک کی وجہ سے کراچی میں ژالہ باری ہوئی ہے۔

تازہ ترین