• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Saudi Arabia First Lady Incharge At Petrol Station

میرفت بخاری نے ریاض کے الحقیل پیٹرول اسٹیشن کی انچارج بن کر مملکت میں پیٹرول اسٹیشن کی پہلی خاتون انچارج ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

بخاری الحقیل انویسٹمنٹ گروپ میں میڈیا سیکشن کی سربراہ بھی ہیں۔

انہوں نے ایک عربی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحقیل پیٹرول اسٹیشن سعودی عرب میں جملہ خدمات فراہم کرنے والا پہلا ڈیجیٹل ماڈل پیٹرول اسٹیشن ہے۔ ممکن ہے یہ مشرق وسطی کا بھی پہلا ہو کیوں کہ یہ کارکردگی کے حوالے سے منفرد ہے۔ یہاں صفائی کا معیار نہایت اعلی درجے کا ہے۔ یہ پیٹرول اسٹیشن مملکت بھر میں قائم پیٹرول اسٹیشنوں کے لئے ایک مثال ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا سے منسلک ہیں۔ ان کا کام مختلف خدمات کو اجاگر کرنا ہے۔ اس حوالے سے حاصل ہونے والے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پیٹرول اسٹیشن کو جدید شکل اورانداز میں منظم کیا ہے۔ کارکنان کو بہتر کارکردگی پر ترغیبات بھی پیش کی گئی ہیں۔ انکی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جاتا رہیگا۔ نتائج کی بنیاد پر ترغیبات دی جائیں گی۔

بخاری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شوق ہو تو ہر مشکل خود بخود آسان ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ سعودی لڑکیاں پیٹرول اسٹیشن کے کام اپنے ہاتھ میں لیں۔ کسی ڈر اور خوف کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پیٹرول اسٹیشن پر صارفین کو جو سہولتیں مہیا کی جائیں گی وہ لوگوں کو حیران کردیں گی۔

تازہ ترین