• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرٹکس چوائس فلم ایوارڈز کا رنگا رنگ میلہ سج گیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں23ویں سالانہ کرٹکس چوائس فلم ایوارڈز کا رنگا رنگ میلہ سج گیا جہاں ریڈ کارپٹ پر اداکاروں نے جلوے بکھیر کر تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

اس شاندار تقریب میں بڑی تعداد میں فنکار شریک ہوئے جنہوں نے نت نئے فیشن سے مزین دلکش ملبوسات زیب تن کی ہوئی تھیں ۔ جیسے ہی ریڈکارپٹ پر ہالی وڈ ستاروں کی آمدہوئی تو فوٹو گرافروں کو پوز دینے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

سالانہ ایوارڈ تقریب میں 14کیٹیگریزکیلئے نامزد ہونیوالی فلم ' دی شیپ آف واٹرنے بیسٹ مووی اور بیسٹ ڈائریکٹر سمیت چار ایوارڈ زجیت کر میدان مار لیا۔

بیسٹ میل ایکٹر کا ایوارڈگیری اولڈ مین کو فلم 'دی ڈارکسٹ آورمیں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر دیا گیا جبکہ فرانسیزمیک ڈورمنڈ کو فلم 'کیلئے بہترین فیمیل اداکارہ کا ایوارڈاپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئیں، بیسٹ ایکشن فلم ’’ونڈر وومن‘‘ رہی ،بیسٹ کامیڈی فلم ’’دی بِگ سِک ‘‘کو قرار دیا گیا، بیسٹ وژیوئل ایفیکٹس کاایوارڈپلینٹ آف دی ایپس 'کو ملااور بیسٹ اینیمیٹیڈ فلم '’’کوکو‘‘رہی ۔

اس کے علاوہ بہترین ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ 'دی ہینڈ میڈ زٹیل 'نے حاصل کیا، بہترین کامیڈی ٹی وی سیریز کا ایوارڈ’’دی مارولس مسزمیزل‘‘کے نام رہا ۔

بیسٹ ایکٹراور بیسٹ ایکٹرس اِن ڈرامہ سیریز کے ایوارڈ سے اسٹارلنگ براؤن کو’’دِس اِز اَس‘‘کیلئے اور الزبیتھ موس کو 'دی ہینڈ میڈ زٹیل کیلئے دیا گیا، ایوارڈ شو کا یہ میلہ رات گئے تک جاری رہا جس میں فنکار ایوارڈز جیتنے پر خوشی سے نہال دکھائی دئیے۔

تازہ ترین