• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر اسمبلی، بھارتی آرمی چیف کے بیان پر اپوزیشن کا واک آؤٹ

Opposition Stages Walk Out In Held Kashmir Assembly On Indian Army Chief

مقبوضہ کشمیرکی اسمبلی میں بھارتی آرمی چیف بپن راوت کےبیان پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا ۔

مقبوضہ کشمیرکی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعت نیشنل کانفرنس نے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے آرمی چیف کے بیان پر ردعمل کا مطالبہ کیا،مطالبہ منظور نہ ہونے پر اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا۔

نیشنل کانفرنس کا کہنا ہے بھارتی آرمی چیف کا بیان افسوسناک ہے۔

بھارتی آرمی چیف نےجمعے کو بیان دیاتھاکہ سوشل میڈیااور حکومت گمراہ کن مہم سےنوجوانوں کوبنیادپرست بنارہی ہیں، مساجد،مدرسوں پرکنٹرول کیاجائے،تعلیمی نظام بہتر کیاجائے۔

مقبوضہ کشمیرکےوزیرتعلیم نے آرمی چیف کےبیان کوریاستی معاملات میں مداخلت قرار دیاتھا۔

تازہ ترین