• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوتھا ون ڈے:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5وکٹوں سے ہرادیا

نیوزی لینڈ نے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو5وکٹوں سےہراکر سیریز میں چار۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔پاکستان نے جیت کے لئے 263رنز ہدف دیا لیکن گرینڈ ہوم کی دھواں داربیٹنگ کے باعث کیوی ٹیم نے ہدف 46ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

فخرزمان، سہیل حارث، محمد حفیظ اور سرفراز احمد کی نصف سنچریزکی بدولت پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے مقررہ پچاس اوورزمیں8 وکٹوں کے نقصان پر 263رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں کیوی اوپنرز گپٹل اور مونرو نے شاندار آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 88رنز بنائے،اس موقع پر مونرو 56رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،گپٹل صرف ایک رنز بناکر پویلین لوٹے،اگلے ہی اوور میں راس ٹیلر بھی صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو 263 رنز کا ہدف

یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گرنے کے بعد کیوی ٹیم دبائو میں آگئی اور پاکستان ٹیم کی جیت کے امکانات روشن ہوگئے، لیکن نکولس اور گرینڈ ہوم نےبرق رفتاری کے ساتھ رنز بناکر امیدوں پر پانی پھیردیا اور چھٹی وکٹ کے لئے ناقابل شکست شراکت میں 109نز بناکر ٹیم کو فتح دلادی۔

گرینڈ ہوم نے 40گیندوں پر 74رنز بناکر جیت میں اہم کردار اداکیا، جبکہ نکولس نے 52رنز کے ساتھ ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

پاکستان کی طرف سے شاداب خان تین جبکہ رومان رئیس اور حارث سہیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین