خضدار کے سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ خضدار دھماکے کا مقدمہ انسدادِ دہشت گری ایکٹ کے تحت قتل، اقدام قتل و دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل بم دھماکے میں صدر پریس کلب خضدار سمیت 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔