کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں ملیر بند کے قریب سے گزشتہ روز خاتون کی لاش ملنے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ شرافی گوٹھ میں سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں قتل اور زیادتی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، ڈیٹا نادرا کو بھیجا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ابتدائی ایم ایل رپورٹ کے مطابق خاتون کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے جس کے مطابق خاتون کی عمر 20 سے 25 برس کے درمیان ہے۔
ڈاکٹر سمعیہ سید کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم میں خاتون سے جنسی زیادتی کے شواہد ملے ہیں، لاش کے مختلف سیمپل کیمیکل ایگزام کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔