• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست اوریگن کے کولمبیا دریا میں بھی ایک ایسا غیر متوقع حادثہ رونما ہوا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے جب پانی میں موٹر بوٹ تیز رفتاری میں ننھی فشنگ بوٹ سے ٹکرا گئی۔

مچھلی پکڑنے اور تفریح کیلئے یہ تین افراد 20فٹ کی ننھی بوٹ میں سوار ہو کردریا میں پہنچے تو اچانک ایک جانب سے آتی 31فٹ اونچی اسپیڈ بوٹ نہایت تیز رفتاری سے ان کی طرف بڑھنے لگی۔

ننھی بوٹ میں سوارتین افراد اپنی جانب بڑھتے ہوئے خطرے کو دیکھ کر محتاط ہو گئے اور جب اسپیڈ بوٹ نہ رُکی تو انہیں نے فوراً ہی دریا میں چھلانگ لگا دی اور اتنے میں لمحوں کے فرق سے اسپیڈ بوٹ ننھی کشتی سے ٹکرا گئی اور یہ افراد بال بال بچے۔

اس ٹکر سے فشنگ بوٹ کو بڑی طرح نقصان پہنچا اوراس کا ایک حصہ بری طرح تباہ ہو گیاتاہم جان بچی لاکھوں پائے۔

 

 

تازہ ترین