• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی

Nab References Hearing Against Nawaz Sharif Adjourns Till January 30

سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف ریفرنس کی سماعت 30جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

نوازشریف اور دیگرکیخلاف ریفرنس میں 2گواہوں نجی بینک کے آفیسرز غلام مصطفیٰ اور یاسر شبیر کے بیانات رکارڈ کیےگئے جبکہ تیسرے گواہ آفاق احمد کا مکمل بیان ریکار ڈ نہیں ہوسکا۔

گواہ آفاق احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ سے ابھی تک ریکارڈ موصول نہیں ہوا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت میں جج محمد بشیر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف تین نیب ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں۔

العزیزیہ، فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور لندن فلیٹس ریفرنس میں نواز شریف14ویں، مریم نواز 16 ویں اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر 18 ویں مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

تازہ ترین